28 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:49
یو ایس اوپن ٹینس کورٹ میں گلہری کی اُچھل کو د
نیویارک…این جی ٹی…یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیل کے دوران ایک گلہری نے اپنی غیر متوقع آمد سے جاری ٹینس میچ رکواکر شائقین اور کھلا ڑیو ں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔جاری میچ کے دوران اچانک یہ گلہری بھاگتی ہو ئی کورٹ میں آگئی جس کے باعث کھلاڑیوں کو مجبوراً کھیل روکنا پڑا۔اس گلہری نے نہایت دلیری سے کورٹ میں گھوم پھر کر ٹینس میچ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیاجو اپنی اس حرکت پر اچانک اسٹار بھی بن گئی۔یہ گلہری ٹینس بال کو کھانے کی چیز سمجھ کر اس کی طرف بھی لپکی لیکن کافی دیر تک کورٹ میں اچھل کو د کے بعد خود ہی روانہ ہو گئی۔