28 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:3
امریکی نوجوان کاانوکھا شوق، دو لاکھ لال بیگ پال لئے
نیویارک …این جی ٹی …یوں تو پالتو جانوروں کے شیدائی اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کتے یا بلی جیسے جانور پالتے ہیں لیکن ایک امریکی نوجوان کے کیا ہی کہنے جو لال بیگ پالنے کے انوکھے شوق میں مبتلا ہے۔جی ہاں امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ کائل کنڈیلین (Kyle Kandilian) نامی طالب نے اپنے گھر میں دو لاکھ سے زائد لال بیگ پال رکھے ہیں۔یہ لال بیگ پچھلے 8 برس سے اس نوجوان کا شوق ہونے کے ساتھ ساتھ اسکا بزنس بھی ہیں جنہیں وہ شوقین افراد کو بیچ کر اپنے کالج کے اخراجات پورے کرتا ہے۔