28 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:45
چین میں 550 سال قدیم پیالہ نیلامی کیلئے پیش
ہانگ کانگ…چین میں ساڑھے 5 سو سال قدیم پیالہ 1کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔ہانگ کا نگ میں اکتوبر میں ہونے والی نیلامی میں چینگ ہوا دور کا قدیم پیالہ پیش کیا جائے گا۔ پورسلین سے بنایا یہ پیالہ 20 برس سے نیلامی مرکز کی ملکیت ہے۔اس پیالے کے دلکش نقش و نگار اور بیل بوٹے اس کی قیمت اور قدر کے عکاس ہیں۔