28 اگست 2013
وقت اشاعت: 16:17
چین میں ہوا بازی کے فیسٹول میں طیاروں کے شان دار کرتب
بیجنگ…چین میں ہوا بازی کے فیسٹیول میں طیاروں کے کرتب نے سماں باندھ دیا،طیاروں سے نکلے رنگوں نے آسمان کو مزید خوبصورت بنا دیا۔شمال مشرقی چین کے شہرچینگ چن میں ہوا بازی فیسٹیول ہوا۔ ایر فورس کی پیراشوٹ جمپنگ ٹیم اور یونیورسٹی کے کرتب بازوں نے اپنے فن سے دیکھنے والوں کوحیران کردیا۔پیراشوٹ جمپر نے فضا میں345 مربع میٹر کا پرچم لہرایا۔جبکہ 2 پائلٹ نے اپنے طیاروں کے ذریعے شاندار کرتب دِکھائے۔ طیارے کے ذریعے مختلف رنگوں کو فضا میں بھی چھوڑا گیا۔