29 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:3
سمندر کی تہہ میں آرٹ کاشاندار مظاہرہ پیش کرتی انوکھی مچھلی
نیویارک… این جی ٹی…کون کہتا ہے کہ آرٹ میں دلچسپی صرف انسان ہی رکھتے ہیں، ریت پر بنا یہ دلکش فن پارہ دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہ کسی ماہرآرٹسٹ کی فنکاری ہے لیکن جناب یہ نمونہ ننھی سی مچھلی نے تخلیق کیا ہے۔اس ویرانے میں شاید یہ فن لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل رہتا لیکن بھلا ہو ایک فوٹو گرافر کو جو اپنے شوق کی تکمیل کی خاطر یہاں آن پہنچا اور آرٹ کے اس نمونے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔