تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اگست 2013
وقت اشاعت: 4:51

فٹ بال کے کھیل میں اپنی مہارت دکھاتی ذہین مچھلی

نیویارک… این جی ٹی…فٹ بال کے میدان میں کئی بڑے بڑے نامور کھلاڑیوں کی مہارت کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم اب ہم آپ کو دِکھاتے ہیں ایک ایسی گولڈ فش کے داؤ پیچ جنہیں دیکھ کر شاید آپ ان معروف کھلاڑیوں کو بھی بھول جائیں گے۔ اس وڈیو میں نظر آنے والی اس مچھلی کو اُسکے مالک نے گھنٹوں ٹریننگ کے بعد فٹ بال کھیلنے میں انتہائی ماہر بنا دیا ہے۔ چھوٹی سی گیند سے فٹ بال میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتی یہ گولڈ فش کہیں گیند سے گول کرتی نظر آرہی ہے تو کہیں گیند کو ادھر سے اُدھر دھکیل رہی ہے۔ کیوں ہے نا کمال کی کھلاڑی مچھلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.