تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:3

اسپین میں ایک دوسرے پر ٹماٹر برسانے کی جنگ

میڈرڈ…اسپین میں ٹماٹر برسانے کے مقابلے ہوئے۔اس برس یہاں آنے والو ں کو فیس ادا کرکے یہ منچلا کھیل کھیلنے کی اجازت ملی۔اسپین کے علاقے بونول میں ٹومیے ٹینا نامی دلچسپ لڑائی ایک گھنٹے تک لڑی گئی۔ 20ہزار افرادنے ایک دوسرے پر ٹماٹر برسائے۔ان منچلوں میں مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مقامی افراد کے لیے 5ہزار ٹکٹ مفت تقسیم کیے گئے جبکہ دوسرے علاقوں سے آنے والوں کو10 یور و فیس اداکرنے کے بعدجنگ میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.