29 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:32
مفلوج شخص کا وہیل چےئر کیساتھ 1100فٹ کی بلندی سے بیس جمپنگ
نیویارک…این جی ٹی…معذوری کبھی راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی بشرطیکہ حوصلہ،ہمت اور اور کچھ کردکھانے کا عزم جواں رہے۔اس کی تازہ ترن مثال کینیڈا سے تعلق رکھنے والے48سالہ معذور بیس جمپرلونی بائزونیٹ نے پیش کی ہے۔ہزاروں فٹ کی بلندی،اونچے ترین پل اور دیگر کئی مقامات سے سیکڑوں بار بیس جمپنگ کا مظاہرہ کرنے والے بائزونیٹ انہی کارناموں کے دوران حادثے کے باعث نا صرف چلنے پھرنے سے معذور ہوئے بلکہ اپنے بائیں ہاتھ کو بھی ہلانے سے محروم ہوگئے۔یہ معذوری بھی انکے بیس جمپنگ کے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکی اور انہوں نے حال ہی میں امریکا میں اپنی وہیل چےئر کیساتھ بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ۔بائزونیٹ نے امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں اپنی وہیل چےئر کے ہمراہ ایک ہزار100فٹ بلند دریائے جارج کے برج سے چھلانگ لگائی اور بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر لینڈ کرگئے۔