29 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:32
برازیل :کمر درد میں مبتلا مگرمچھ کی آکوپنکچر ٹریٹمنٹ شروع
ساؤ پولو…این جی ٹی…برازیل کے شہر ساؤ پولو کے ایکوریم میں موجو د خاص نسل کے چھ سالہ مگرمچھ کی آکوپنکچر ٹریٹمنٹ شروع کردی گئی ہے۔بینو(Bino)نامی یہ مگرمچھ ریڑھ کی ہڈی غیر معمولی اندا ز میں مڑجانے کے سبب مسلسل کمر کے درد میں مبتلا ہے۔بینو کو کمر کے درد سے نجات دلانے کے لیے جانوروں کے ڈاکٹر اورماہرینِ آکوپنکچرپر مشتمل ٹیم جسم کے مختلف حصوں میں سوئیاں چبھوتے ہوئے اسکی آکوپنکچرٹریٹمنٹ کررہے ہیں تاکہ اسکی حالت میں سدھار لایا جاسکے اور وہ باآسانی اپنے ایکوریم میں اِدھر اُدھر گھوم پھرسکے۔ اس مقصد کے تحت بینو کو ہر ہفتے آکوپنکچر ٹریٹمنٹ سے گزارا جارہا جس کے لیے اُسے نیم بیہوش کرکے منہ پر ٹیپ باندھ دی جاتی ہے اور بعد ازاں جسم کے مختلف مخصوص حصوں میں سوئیاں چبھو کر ناقص خون باہر نکالا جاتا ہے۔