30 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:44
کبھی دیکھی ہے اتنے بڑے سائیلنسرز والی بائیک!!
نیویارک… این جی ٹی…نت نئے ڈیزائن کی تیز رفتار بائیکس رکھنے کے شوقین تو بہت سے لوگ ہوں گے لیکن یہ نوجوان تو کچھ الگ ہی قسم کے شوق میں مبتلا نظر آتا ہے۔اس نوجوان نے اپنی بائیک میں اتنے بڑے بڑے سائیلنسر نصب کر رکھے ہیں کہ اس انوکھی سواری کو دیکھ کر لوگ بے ا ختیار پلٹ کر دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی کی بدولت جہاں ہر چیز مختصر سے مختصر ترین ہوتی جا رہی ہے وہیں اس نوجوان کا یہ انوکھا شوق باعثِ حیرت ہے لیکن ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا!!