تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:48

امریکی انجینئر نے آگ پھینکنے والی حیرت انگیز وہیل چئیر تیار کرلی

نیویارک… این جی ٹی…کچھ الگ کرنے کے شوقین امریکی انجینئر نے ایسی انوکھی وہیل چئیر تیار کر لی ہے جو پینتیس فٹ دور تک آگ پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جی ہاں امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے لانس نامی باون سالہ انجینئر کی تیار کردہ یہ انوکھی وہیل چئیر گالف کھیل میں استعمال ہونے والی گاڑی پر ہیلی کا پٹر کی سیٹ لگا کر بنائی گئی ہے۔اس منفرد سواری میں ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو دور تک آگ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جسے بنانے میں لانس کو ایک ماہ کا عرصہ لگا۔ایک ہزار ڈالر میں تیار ہونے والی اس حیرت انگیز وہیل چئیر کے خالق کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا صرف اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کیا کیونکہ اسے وہیل چیئرز پسند ہیں اور وہ اکثر ان پر تجربات کرتا رہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.