تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:18

ملبور ن رہائش کیلئے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار

ملبورن…این جی ٹی …آسٹریلیا کے شہر ملبور ن کو رہائش کے لئے دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔معروف جریدے اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے مرتب کی گئی شہروں کی درجہ بندی فہرست میں جرائم کی شرح، تنازعات یا تصادم کے خطرات، طبی سہولیات کے معیار، سنسر شپ لیول، درجہ حرات، اسکول اور ٹرانسپورٹ نظام اور ماحول کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ ملبور ن کے بعدآسٹریا کا دارالحکومت ویانا دوسرے اور کینیڈا کا شہر وینکوور تیسرے نمبر پر رہا ۔ کینیڈا کا شہر ٹورنٹو چوتھے اور کینیڈا کا ہی شہر کیلگری پانچویں نمبر پر دنیا کا بہترین شہر قرار پایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.