تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:41

امریکا: جائنٹ پانڈا کی فیملی کیلئے مصنوعی برف باری کا اہتمام

سین ڈیاگو…امریکا کے سین ڈیاگو چڑیا گھر میں جائنٹ پانڈا کی فیملی کے لئے مصنوعی برف باری کا اہتمام کیا گیا۔ سین ڈیاگو چڑیا گھر میں ایک سالہ جائنٹ پانڈا۔ اس کی ماں اور چار سالہ بھائی کے لئے مصنوعی برف باری کا اہتمام ہوا۔ پہلے تو جائنٹ پانڈاز نے اس تبدیلی کو محسوس کرنے کی کوشش کی پھر بچوں نے اچھل کود کر۔ درختوں پر چڑھ کر خوب انجوائے کیا۔ اسنو ڈے snow day کا اہتمام پانڈاز کی دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں متحرک رکھنے کے لئے کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.