تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:52

جاپان میں 581کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی تیز رفتار ٹرین متعارف

ٹوکیو… این جی ٹی…اب360کلومیٹر کا سفر صرف 40منٹ میں طے کریں۔ارے ارے، حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جنات نہیں بلکہ جاپان کی تیز رفتار بلٹ ٹرین اس میں آپکی مدد کرے گی۔ گزشتہ روز جاپانی ریلوے فرم نے نئے تیار کردہ 43کلومیٹر (26اعشاریہ5میل)طویل ٹریک پر اس میگلو ٹرین کی ٹیسٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا ہے جسکے بعد اگلے سال اپریل سے اس فلوٹنگ ٹرین کیلئے ٹریک لائنیں بچھانے کا کام شروع کیا جائیگا۔ مقناطیسی ٹیکنالوجی سے آراستہ فلوٹنگ ٹرین 581کلومیٹر فی گھنٹہ( 360میل فی گھنٹہ) رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام سے آراستہ92فٹ لمبی یہ بلٹ ٹرین 16کمپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جس میں1ہزار مسافر بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ آزمائشی طور پر متعارف کروائی گئی اس ٹرین کو2027تک عام عوام کے سفر کے لیے پیش کردیا جائیگا ۔ پہلے مرحلے میں انہیں ہائی اسپیڈ فلوٹنگ(Maglev) ٹرینوں کوٹوکیو سے ناگویاروٹ پر چلایا جائیگاجسکے ذریعے360کلومیٹر(224میل) طویل سفر90منٹ کے بجائے صرف40منٹ میں طے ہوپائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.