1 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:57
بچوں کی فلاحی تنظیم کے لیے امریکی ریاست کے 60سالہ گورنرکی اسکائی ڈائیونگ
نیویارک…این جی ٹی…فلاحی تنظیمیں امداد جمع کرنے اور آگاہی پھیلانے کے لیے شوبز شخصیات کا سہار ا تو لیتی آئی ہیں لیکن امریکی ریاست ساؤتھ ڈیکوٹا کے گورنر تو خود ہی اس مقصد کے لیے میدان میں کود پڑے۔ساؤتھ ڈیکوٹا کے60سالہ گورنرڈینس ڈوگارڈ نے بچوں کی فلاحی تنظیم کے لیے امداد جمع کرنے کے غرض سے کئی ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیو کا مظاہرہ کیا۔درجنوں مقامی افراد کی موجودگی میں ڈوگارڈ نے ڈیکوٹا کے شہرماڈیسن کے ماڈیسن میونسپل اےئرپورٹ پرجہاز کے ذریعے10ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور بحفاظت زمین پر لینڈ کرگئے۔