تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:35

ایل سیلواڈور میں آگ کی گیندوں سے خطرناک لڑائی کا سالانہ تہوار

سان سیلواڈور…یہ کسی مظاہرے یا احتجاجی جلاؤ گھیراؤ کا منظر نہیں بلکہ امریکی ملک ایل سیلواڈور کا 300سال پرانا سالانہ مذہبی تہوار ہے جہاں مقامی افراد آگ کا خطرناک کھیل کھیلتے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ایل سیلواڈور کے علاقے نیجابا میں آگ کی گیندوں سے لڑائی کا انعقاد کیا گیا۔علاقے کے بیچوں بیچ مقامی افراد دو ٹیموں میں تقسیم ہوگے اورہاتھوں پر حفاظتی دستانے چڑھائے ایک دوسرے کی جانب آگ کے شعلوں سے بھڑکتی گیندے پھینکتے نظر آئے۔واضح رہے کہ یہ تہوارشیطان اور صوفیوں کے درمیان ہونے والی مذہبی لڑائی کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.