3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:51
کیا آپ نے کبھی کسی کو ایسے قلابازیاں لگاتے دیکھا ہے؟
نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں جمناسٹک کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹس کے خطرناک کرتبوں بھرا کھیل تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا تاہم کیا آپ نے کبھی کسی جمناسٹ کو لگاتار کئی فٹ اونچی اور تیز ترین قلابازیاں لگاتے ہوئے دیکھا ہے؟اگر نہیں تو اس وڈیو میں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ کس طرح ایک لچکدار جسم کے مالک اس جمناسٹ نے لگاتار کئی قلا بازیاں کھاکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ہوا میں کئی فٹ اونچی دو اور تین قلابازیاں کھاتے اس جمناسٹ نے لچکدار جسم کی بدولت کئی فٹ فاصلہ بھی جسم کوہوا میں گھماتے ہوئے اور قلابازیاں کھاتے ہوئے طے کرتا ہے جسے دیکھ کر کوئی بھی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا۔