3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:1
کبھی دیکھا ہے کسی چوہے کو ایسے شاندار گھر میں رہتے ہوئے
نیویارک…این جی ٹی…دیوراروں میں بِل بنا کر رہنے کا دور اب پرانا ہوا ،آج کل کے چوہے بھی جدید ہوگئے ہیں۔جی ہاں خوبصورت ننھے سے گھر میں آوارہ گردی کرتے اس چوہے کو ہی دیکھ لیجئے جس کے مالک نے اس کے لاڈ اٹھاتے ہوئے اس کے لئے ایک پیارا سا گھر بنا ڈالا ہے۔اب یہ چوہے میاں سارا دن اس گھر میں اِدھر سے اُدھر مٹر گشت کرتے رہتے ہیں اور خوشی سے پھولے نہیں سماتے کہ ان کی قسمت ایسی چمک جو اٹھی ہے کہ گٹر سے نکل کر محل میں آن پہنچے۔