3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:17
چین میں16ویں سالانہ موٹر شو کا آغاز
بیجنگ… این جی ٹی…چین کے صوبے سیشواں کے شہر چینگڈومیں16ویں سالانہ موٹر شو کا آغاز ہوگیا ہے۔سینچری سٹی نیو انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبشن سینٹر میں30اگست سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے چینگڈو موٹر شو میں رواں برس ماحول دوست گاڑیاں توجہ کا مرکز ہیں۔ رواں سال اس موٹرشو میں گاڑیوں کے90معروف برانڈز کی جانب سے1ہزار200گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو رواں ماہ کی9تاریخ تک جاری رہیگا۔