تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:28

8سالہ معذور بچے کا تیراکی کا شوق پورا کرنے کیلئے فلپرز کا سہارا

لندن… این جی ٹی…کبھی معذوری انسان کو اتنا کمزور بنادیتی ہے کہ وہ دوسروں کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتا تو کبھی اتنا باہمت کہ بڑی سے بڑی مشکلات بھی اس کے جینے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پاتیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 8سالہ بچےCieran Kelso کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو جسمانی معذوریوں کے باوجودجینے کا فن جانتے ہیں۔صرف ایک سال کی عمر میں جسم کا نچلا دھڑ مفلوج ہوجانے کے باعث یہ بچہ اپنی ٹانگوں سے محروم ہو گیالیکن اس کے باوجودکیلسو میں تیراکی کا شوق کم نا ہوا۔ اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کیلسو نے مصنوعی ٹانگوں پر لگے فلپرز(پینگوئن جیسے جوتے) کا سہارالیتے ہوئے تیراکی کا شوق پورا کیا ۔کیلسو کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈاکٹروں نے اُسے ایک ایسے سوئمنگ پول میں تیراکی کیلئے اتارا جہاں ایسی ڈولفن بھی تیراکی میں مشغول تھی جسے مصنوعی دُم لگائی گئی تھی۔کیلسو اور اس کی نئی ڈولفن دوست نے سوئمنگ پول میں جی بھر کر تیراکی کی اور خوب انجوائے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.