تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:34

لندن:شیشوں والی عمارت دوپہر میں کیا چولھا بن جاتی ہے؟

لندن…لندن کی ایک زیرِ تعمیر عمارت کچھ لوگوں کو پریشان کر رہی ہے، کچھ عجیب انداز میں۔ لندن میں واکی ٹاکی نامی عمارت کے آرائشی شیشوں سے منعکس ہونے والی سورج کی روشنی نے عمارت کے گرد درجہ حرارت میں اس حد تک اضافہ کردیا ہے کہ سامنے سڑک پر انڈیلا گیا انڈا فرائی ہو گیا، ایک دکان میں بچھے قالین خراب ہو گئے اور فٹ پاتھ کے ساتھ کھڑی گاڑیوں کے رنگ اڑ گئے۔ فی الحال یہاں پارکنگ پر تو پابندی لگا دی گئی ہے لیکن یہ عجیب مناظر دیکھنے لندن بھر کے لوگ اس علاقے میں ضرورآرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.