4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:10
کشتی رانی کا شوقین مگرمچھ کی وجہ سے 2 ہفتے جزیرے میں پھنسا رہا
سڈنی…کشتی رانی کا شوق نیوزی لینڈ کے ایک شہری کو مہنگا پڑ گیا،مگرمچھ کی وجہ سے 2 ہفتے جزیرے میں پھنسا رہا۔۔kayaking کشتی رانی کی ایک قسم ہے۔ بلیئر نامی شخص آسٹریلیا کے جزیرے پر kayaking کر رہا تھا کہ مگرمچھ نے پانی میں اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ بلیئر مگرمچھ سے بچتے ہوئے خشکی تک پہنچ گیا،لیکن اپنی کشتی کے پیڈل نہ بچا پایا جس کے باعث وہ 2 ہفتے تک جزیرے پر پھنسا رہا۔آخرکار 2 ہفتے کے بعد ایک فشنگ بوٹ نے اسے وہاں سے نکالا۔