تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:59

کراچی :”فلوٹنگ ورلڈز“ کے عنوان سے تجریدی آرٹ کی نمائش

کراچی…کراچی میں ”فلوٹنگ ورلڈز“ کے عنوان سے ایک دلچسپ نمائش شروع ہوگئی ہے۔ خیالات، احساسات اور جزیات کے بیان لئے آرٹ کی تجریدی زبان اور کئی رنگوں کا استعمال نمایاں ہے کیوریٹر آرٹ نقاد آرٹسٹ عاصم اختر کی اس پیشکش میں جنہوں نے اس ٹو پرسن شو کیلئے دو ایسی مصوراوٴں کا انتخاب کیا ہے جن کا کام ملتا جلتا تو دکھائی دیتا ہے مگر دونوں کا طریقہ کار اور میڈیم ایک دوسرے سے انتہائی مخلتف ہے۔ شاہدہ منصور کے لکڑی کے بلاکس سے تیارکردہ پرنٹس کے برعکس لاہور سے تعلق رکھنے والی مصورہ رخشندہ اتاور کے انداز میں ہے برجستگی اور بے ساختگی جو انہتائی آزاد منش اور تجریدی نوعیت کے ان فن پاروں کے ساتھ کراچی میں پہلی مرتبہ اپنا کام نمائش کیلئے پیش کر رہی ہیں۔ جاپانی طرز کے وڈ بلاک پرنٹس اور کاغذ پر تخلیق شدہ فن پاروں پر مبنی کوئیل آرٹ گیلیری کراچی کی یہ ٹو پرسن نمائش ”فلوٹنگ ورلڈز“ کے عنوان سے 13ستمبر تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.