تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:8

چین سے تعلق رکھنے والااسنوکر کا ماہر ننھا کھلاڑی

بیجنگ…ٹیلنٹ خداکا دیا ہوا ایک حسین تحفہ ہے جس کے اظہار کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔چین سے تعلق رکھنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جس نے اتنی سے عمر میں اسنوکر جیسے کھیل میں کمال کی مہارت حاصل کر لی ہے۔چینی صوبے انہیوئی کا رہائشی 3سال کا یہ باصلاحیت بچہ ایک سال کی عمر سے ہی اسنوکر کھیل رہا ہے جس نے حال ہی میں ایک مقابلے کو دوران 10سیکنڈ میں 15بالزپوٹ کرتے ہوئے سب کوحیران کر دیا ہے۔اس ننھے کھلاڑی کے والد اس کے مستقبل کو لے کر خاصے پُر امید نظرآتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ایک دن ناصرف اسنوکر کے معروف ترین کھلاڑیوں کا حریف بن کر میدان میں اترے گا بلکہ انہیں شکست سے بھی دوچار کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.