تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:41

کینگرو کیساتھ کھیلنے کی کوشش کتے میاں کو مہنگی پڑگئی

کینبرا… این جی ٹی…اپنے ساتھیوں کیساتھ کھیلنے میں ہی بھلائی ہے اور یہ سبق ملا کتے میاں کو کینگرو کے نزدیک جاکر۔آسٹریلیا میں ایک پول میں کینگرو صاحب بڑے آرام سے اپنے غسل میں مصروف تھے جب کتے میاں نے انکے ساتھ پانی میں آکر کھیلنے کی گستاخی کرڈالی۔باکسنگ کینگرو کو کتے کی یہ جسارت اس قدر بری لگ گئی کہ انہوں نے کتے کو پانی میں ڈبونے کی ٹھانی ۔جیسے ہی کتے میاں پانی میں اُترکر کینگرو کے نزدیک پہنچتے وہ اپنے اگلے ہاتھوں سے اُسکی گردن دبوچ کر پانی میں ڈوبا دیتے۔خیر تین چار کوششوں کے بعد تھک ہار بیچارے کتے میاں کو سبق مل ہی گیا کہ انہیں ساتھ میں موجود اپنے ساتھیوں کیساتھ ہی کھیل تفریح کو ترجیح دینی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.