تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:43

جہازوں کے دیوانے نے گھر میں طیارے کا کنٹرول روم تیار کر لیا

اوسلو…این جی ٹی…کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا،اب ناروے سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا ہی دیکھ لیجئے جس نے گھر میں طیارے کا کنٹرول روم تیار کر لیا ہے۔Kjetil Mathisenنامی 32سالہ شخص نے اپنے ساتھی کی مدد سے دو سال کے طویل عرصے میں بوئنگ 737 طیارے کے پائلٹ روم کا شاندار ماڈل تیار کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران ہی کر ڈالاہے۔میتھی سین بچپن سے ہی جہازوں سے دیوانگی کی حد تک لگاؤ رکھتا ہے جس نے لکڑی کی مدد سے پہلے تو طیارے کے کاک پٹ کا ڈھانچہ تیار کیا اور پھر اس میں ایک حقیقی طیارے کی مانند ریکارڈنگ سسٹم سمیت تمام مشینری بھی نصب کردی جسے دیکھ کر اصل طیارے کا گمان ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.