5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:37
نیدرلینڈز : رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کی دلچسپ پریڈ
ایمسٹرڈیم…نیدرلینڈز کے قصبے زُنڈرٹ میں رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کی دلچسپ پریڈکا انعقاد کیا گیا۔کورسو زُنڈرٹ نامی اس فلاور پر یڈ میں رنگ برنگے انواع واقسام کے ہزاروں پھولوں کو استعما ل کر تے ہوئے مختلف منفرد دیو ہیکل فن پا رے و ماڈلز تیار کیے گئے جنہیں خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ فلوٹس پر رکھ کر نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔خوشبو ؤں اوررنگوں سے سجی اس فلاور پریڈ کا اہتما م ہر سال کیا جاتاہے اور رواں سال بھی پھولوں سے دلچسپی رکھنے والے لاتعداد افراد نے اس پر یڈ میں شرکت کی اوراس دلچسپ پر یڈ سے محظوظ ہو ئے۔