5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:37
دنیا کا خطر ناک ترین انٹرویو۔ اُمید واروں کے ہو ش اُ ڑا دئیے
سن تیاگو…این جی ٹی…چلی میں دنیا کے خطر ناک ترین انٹرویو کا انعقاد کیا گیا جس نے اُمید واروں کے ہو ش ہی اڑا دئیے۔اس انٹر ویو میں کوئی مشکل سوالات تو نہیں کیے گئے لیکن جس کمرے میں یہ انٹر ویوہو رہا تھا اس کا ماحول اتنا دہشت ناک تھا کہ امیدوار جان بچانے کی خاطر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ایک ٹی وی بنانے والی نجی کمپنی نے اپنے نئے 82انچ کے حامل ٹی وی سیٹ کو متعارف کر وانے اور اس کی کا رکردگی جانچنے کیلئے ایک آفس کی دیوار میں اس طرح فٹ کیا کہ جیسے کوئی حقیقی کھڑکی ہو جب کوئی امید وار اس کمرے میں انٹر ویو کیلئے اندر آتا تو فوراً اس اسکرین پر ایک آگ کا گولہ آسمان سے نمودار ہو تا اور سامنے بلند وبالا عمارتوں پر گر کر ہر طرف تباہی مچا دیتا ۔اس دوران امیدوار جب اس منظر کو دیکھتے تو اس ٹی وی کے عمدہ رزلٹ کی وجہ سے اسے یہ حقیقی منظراور قدرتی آفت سمجھ کر خوف سے بھاگ جاتے۔اس خطرناک انٹرویو اور مذاق کی بدولت نا صرف اس ٹی وی کی عمدہ کارکردگی کا پتہ چلا بلکہ امید واروں کو حقیقت سے آگاہ کرکے معذرت بھی کی گئی۔