تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:53

جاپانی انجینئر نے بھنورے سے مشابہہ دیو ہیکل جدیدروبوٹ تیار کر لیا

ٹوکیو…این جی ٹی…جدید ٹیکنالوجی میں جاپانیوں کا کوئی ثانی نہیں جو آئے دن جدید اور ایڈوانس روبوٹس متعارف کروا کرسب کوحیران کر دیتے ہیں۔جاپانی انجینئرHitoshi نے بھی ایسا ہی ایک جدید روبوٹ متعارف کروایا ہے جوہو بہو بھنورے سے مشابہہ ہے ۔11میٹر لمبا اور 17ٹن وزنی یہ دیو ہیکل روبوٹ ناصرف اپنی چھ ٹانگوں پر چلتے ہوئے آگے بڑھ سکتاہے بلکہ اپنی ناک سے دھواں بھی خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہر انجینئر نے Kabutom RX-03 نامی اس روبوٹ میں پیچیدہ مشینوں اور پرزوں کی مدد سے تیار کیا ہے جو ڈیزل انجن سے طاقت حاصل کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.