تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:40

پاکستان ریلوے :465میں سے 309انجن ناکارہ

لاہور…اس وقت ریلوے کے465میں سے 309انجن ناکارہ ہو چکے ہیں۔ خراب انجنوں کی وجہ سے بوگیاں ایسے بے جان کھڑی ہیں جیسے گھوڑے کے بغیر تانگہ۔ تانگہ گھوڑے کے بغیر ادھورا ہی نہیں بیکار ہوتا ہے۔ گھوڑا جتا ہو تو تانگہ چلتا ہے، ایسے ہی انجن اوربوگیاں کا ساتھ ہے، انجن نہ ہو تو بوگیاں بیکار اورایسے ہی بوگیوں کے ساتھ انجن لگ جائے تووہ ٹرین بن کر مسافروں کو منزل تک پہنچاتی ہے۔ لیکن ریلوے کے بوڑھے انجن دوران سفر اکثر تھک ہار جاتے ہیں اور مسافر رل جاتے ہیں۔ ریلوے کے 465 انجنوں میں سے 309 قبرستان پہنچ چکے، باقی 156 سے 90انجن مسافر ٹرینیں اور15مال گاڑیاں کھینچ ہے ہیں۔ 46 انجن بوگیوں کی شنٹنگ میں لگے رہتے ہیں۔ ریلوے حکام بھی تسلیم کررہے ہیں کہ ان کی ٹرینوں کے گھوڑے دن بدن بوڑھے ہو کر مر رہے ہیں۔ پچھلے گیارہ برسوں میں ایک بھی نیا انجن نہیں خریدا گیا بلکہ چین سے 175انجنوں کی خریداری کا آرڈر بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انجنوں کے قبرستان میں آئے روز کوئی نہ کوئی مردہ انجن ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ ریلوے کی بوگیاں تو موجود مگر بیشتر انجن قبرستان کے مکین بن گئے۔ باقی جو ہانپتے کانپتے چل رہے ہیں وہ دورانِ سفر تھک کر مسافروں کو پریشان کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.