6 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:31
انتہائی تیز رفتاری سے کیکس کو تھیلی میں ڈالنے والی لڑکی
نیویارک…این جی ٹی…بڑے بو ڑھے کہتے ہیں کہ جلدی کا کام شیطان کا ہوتاہے لیکن اس بیکری میں اس لڑکی کی پھرتی اس کی پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کر تی ہے کیونکہ اس کی سست رفتاری کے باعث دکان میں کھڑے گاہک انتظا ر کر نے کے بجائے بھاگ جائیں گے۔کیک کی خریداری کیلئے بیکری میں لگی یہ لمبی قطار نا صرف اس کیک کی لذت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ شاپ کیپر کم سے کم وقت میں گاہکوں کو فارغ کر نے کیلئے گو لی کی رفتار سے تھیلی میں کیک ڈال کر سب کو حیران کر رہی ہے۔ سپر فاسٹ رفتار سے کیکس کو تھیلی میں ڈالنے والی یہ لڑکی اپنی اس پھرتی کے باعث سب کی توجہ کا مر کز بن گئی ہے جسے گاہک خریداری کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔