7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:59
3سالہ بچے نے ماہرانہ انداز میں سرفنگ کرکے سب کو حیران کردیا
کیلیفورنیا…این جی ٹی…میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے۔۔۔۔یہ بات امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ننھے بچے پر بخوبی صادق آتی ہے۔کیلیفورنیا کے شہر سین لوئس اوبسپو سے تعلق رکھنے والا3سالہ ٹرسٹن گیلے بڑے بڑوں کو مات دیتے ہوئے ایسے پیشہ ور سرفرز کی طرح ماہرانہ انداز میں سرفنگ کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔فقط دو سال کی عمر میں پہلی بار سرفنگ بورڈ پر کھڑنے والا ٹرسٹن تین سال کی عمر میں سرفنگ میں کمال مہارت حاصل کرچکا ہے اور سمندر کی تندو تیز اوراونچی لہروں پر اس پُراعتمادی اور توازن کے ساتھ سرفنگ کرتا ہے کہ خود اسکے والد بھی حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔