7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:17
پرو میں سالانہ فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا
لیما…پرو میں سالانہ فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ جس میں دنیا بھر سے 4 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔کھانے پینے کے شوقین افراد کے لئے پرو کے دارالحکومت لیما میں میلا سجا دیا گیا ہے۔ چھٹے سالانہ مستورا فوڈ فیسٹیول میں دنیا بھر سے 4 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال فیسٹیول کا اہم مقصد پرو کے آبی وسائل کا تحفظ ہے۔ پرو دنیا بھر میں لذیز کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ فیسٹیول 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔