تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:24

کینیڈین شخص کا تیار کیا گیا دنیا کا پہلا منفرد ٹری ہاؤس ہو ٹل

اوٹاوا…آپ نے دنیا کے کئی خوبصورت اور منفرد ٹری ہاؤسزدیکھے ہوں گے لیکن ایک کینیڈین شخص نے درخت کے اوپر لٹکنے والا دنیا کا پہلا منفرد ٹری ہاؤس ہو ٹل تعمیر کیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔کئی سالوں کی محنت کے بعد لکڑی اور فائبر گلاس سے بنایا گیا یہ انوکھا ہو ٹل زمین سے 15فٹ اونچا درختوں کے سہارے ہو امیں مو جود ہے۔رسی اور لکڑی سے بنی سیڑھیوں کی مدد سے سیاح اس ٹری ہوٹل کے کمرے تک جاتے ہیں جس کا ایک رات کا کر ایہ 90 پو نڈ ہے ۔جنگل کے وسط میں بنے اس ٹری ہوٹل میں بالکونی ، کچن اورباتھ روم کے ساتھ ساتھ کئی پُرآسائش کمرے بھی بنائے گئے ہیں جنہیں ناصرف لکڑی کے خوبصورت فرنیچر سے سجایا گیا ہے بلکہ ارد گرد کے علاقے کے دلکش وقدرتی ماحول سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.