8 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:29
کھلونا ڈاگی کا 203 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے خلا ء کا سفر
کینبرا…آسٹر یلیا میں اپنے بھتیجے کو ایک منفرد تحفہ دینے کی خاطر ایک شخص نے اون سے بُن کر تیار کردہ کھلو نا ڈاگی کو خلاء میں کامیابی سے پہنچا دیا ہے۔ اس شخص نے ڈاگی کے ساتھ ہیلیم گیس سے بھرے غبارے اور ایک کیمرے کو منسلک کر کے فضامیں چھو ڑ دیا جو چند سیکنڈز میں 70ہزار فٹ کا فاصلہ طے کر کے خلا میں کامیابی سے پہنچ گیا ۔ اس خلائی سفر کے دوران اس کھلونے کی رفتار 203 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارتھی جس کے ساتھ منسلک کیمرے میں ریکارڈ ہو نے والی ویڈیو کو انٹر نیٹ پر بھی اپ لو ڈ کر دیا گیا ہے۔