9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:35
چین میں سات سو میٹر بلند پہاڑی راستے پر شیشے کا فرش
بیجنگ…مخملی فرش توشاید خواب ہوگیا،لیکن چین میں شیشے کا فرش ضرور بنالیا گیاہے۔ چین کے صوبے لیاوٴنِنگ میں سطح سمندر سے سات سو میٹر بلند پہاڑی راستے پر شیشے کا فرش بنایاگیا ہے۔ اِس اسکائی واک پر چلنے سے یوں محسوس ہوتا ہے گویاانسان آسمان پر چل رہا ہے،کیونکہ آپ کو اپنے قدموں تلے نیچے کے حسین منظر نظر آتے ہیں۔ شیشے کے نیچے سے نظر آنے والے خوبصورت نظارے اور ہریالی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ 30 میٹر لمبے راستے کوبنانے کیلئے شیشے کی تین میٹر موٹی تہہ استعمال ہوئی ہے۔اس کی تعمیر پر دوماہ کا عرصہ لگا ہے۔