9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:45
فلپائنی نو جوان کی سپر مین بننے کیلئے چہرے کی پلاسٹک سرجری
منیلا…این جی ٹی…دنیا بھر میں صرف بچے ہی نہیں بلکہ بڑے بھی مقبول کارٹون ہیرو سپر مین کے مداح ہیں لیکن فلپائن میں ایک ایسا نو جوان بھی مو جود ہے جس نے سپر مین کا روپ دھا رنے کیلئے اپنے چہرے کی مکمل پلاسٹک سرجری کر والی ہے ۔ 35سالہHerbert Chavezنامی یہ نو جوان سپر مین کا اتنا بڑا پر ستار ہیں کہ اس نے اپنے ہیرو کی طرح نظر آنے کیلئے نا صرف اُس جیسے لباس کا سہارا لیا بلکہ چہرے کے خدوخال کو بھی سپرمین کا روپ دینے کیلئے چہرے کی سرجری کر والی ۔اس نو جوان نے اپنے ہو نٹ ،جبڑے،آنکھوں اور تھوڑی کی متعدد مر تبہ سرجری کروائی تاکہ لوگ اسے سپرمین کہہ کر پکاریں۔یہی نہیں بلکہ Herbertکا گھر بھی اس کی دیوانی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جہاں سپرمین کے مجسموں کے علاوہ اس سے منسلک ہر شے نمایاں طور پر مو جود ہے۔