تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:35

کشتی ہے یا پھر جہاز۔اِسے کہتے ہیں واٹر سرفنگ کا انوکھا انداز

نیویارک… این جی ٹی…یو ں تو نوجوان ایڈونچر کے کچھ کم دلدادہ نہیں ہوتے لیکن بعض اوقات یہ تفریح کے ایسے نِت نئے طریقے بھی ایجاد کر لیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ان دونوں دوستوں کو ہی دیکھ لیجئے جنہوں نے واٹر سرفنگ کا انوکھا طریقہ متعارف کرواتے ہوئے ایک عام کشتی کو رسی کی مدد سے ائیر ٹائٹ بوٹ سے اس طرح منسلک کر دیا کہ جیسے ہی کشتی پانی میں چلتی ہے تو ہوا کے دباؤسے ائیر ٹائٹ بوٹ فضا میں خود بخود اڑنے لگتی ہے۔ اس طرح ائیر ٹائٹ بوٹ میں بیٹھا نوجوان بیک وقت پانی میں تیرنے اور اڑنے دونوں کے مزے لیتا ہے۔کیوں ہے نا کمال کی تفریح۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.