تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:51

تعمیراتی کام میں استعمال کی جانیوالی دیوہیکل گاڑیاں فن پاروں میں تبدیل

بیلجئیم… این جی ٹی…تعمیراتی کام میں استعمال کی جانے والی دیوہیکل گاڑیوں اورآرٹ کے شاہکاروں میں بظاہر کوئی تعلق نہیں لیکن بیلجیئم کے ایک آرٹسٹ نے ایسے ہی انوکھے فن پارے تیار کر کے یہ ممکن کر دکھایا ہے۔آرٹسٹ نے نہایت بھدّے نظر آنے والے ان ٹرکوں کے ڈھانچوں پر طاقتورلیزر شعاع کی مدد سے لوہے کو کاٹتے ہوئے ایسے نقش و نگاری کر دی ہے کہ یہ کسی آرٹ کے نمونے سے مختلف نہیں لگتے۔ کئی ٹن وزنی ان بھاری بھرکم اور پیچیدہ گاڑیوں کو اسٹیل اور لوہے کے ان شاہکاروں میں تبدیل کرنا کچھ آسان نہیں اسی لئے ان کو مکمل کرنے میں بعض اوقات آرٹسٹ کودِنوں یا مہینے نہیں بلکہ سالوں بھی محنت کرنا پڑتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.