تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:39

بیل کو لڑائی کی دعوت دیتی ہوئی بہادر بھیڑ

اوتاوا… این جی ٹی…آبیل مجھے مار کا محاورہ تو سبھی نے سنا ہوگا لیکن اس کا عملی مظاہرہ اس ویڈیو میں دیکھ لیں۔کینیڈا کے ایک دور دراز جزیرے میں موجود یہ شرارتی بھیڑ خود سے کئی گنا بڑے بیل کو ایسی بہادری سے لڑائی کی دعوت دیتی ہے کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔دوسری طرف بیل ہے کہ لڑائی کی اس انوکھی آفر کو خاطر میں لاتا دکھائی نہیں دے رہااور بار بار بھیڑ کی اس گستاخی کو نظر انداز کئے جا رہا ہے۔اب نا جانے وہ خود سے کمتر سے مقابلہ کرنا مناسب نہیں سمجھتایا اپنے مدِمقابل سے خوفزدہ ہے لیکن بھیڑکی اس بہادری کو داد تو دینی ہی پڑے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.