10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:46
اپنے مالک کو ہی آرڈر دیتی انوکھی مانو بلی
نیو یارک…پالتو جانور اپنے مالک کے ہر حکم کو ماننا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں لیکن یہ مانو بلی تو کچھ انوکھی لگتی ہیں جو اپنے مالک کو ہی آرڈر دیتی نظر آتی ہیں۔کھیل کے دوران اس بلی کے مالک جیسے ہی اپنا ہاتھ اٹھاتے ہیں یہ اس قدر برا مان جاتی ہیں کہ فوراً ان کا ہاتھ پکڑ کر نیچے رکھ دیتی ہیں۔دوسری طرف مالک بھی فرماں برداری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مانو بلی کے حکم کو سر خم تسلیم کر لیتے ہیں اور اپنے ہاتھ ان کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔کیوں کبھی دیکھی ہے ایسی انوکھی لاڈلی!