تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:46

جیمز بونڈ007 کے زیر استعمال کار نما آبدوز6لاکھ16ہزار پاؤنڈمیں نیلام

لندن…1977ء میں جیمز بونڈ فلم"دی اسپائی ہو لوڈمی"میں بونڈ007روجر مور کے زیرِ استعمال رہنے والی کار نما آبدوز گذشتہ روز لندن میں6لاکھ16ہزار پاؤنڈ(9لاکھ20ہزار ڈالر) میں نیلام کردی گئی۔آر ایم آکشنز کے تحت نیلامی کے لیے پیش کی گئی لوٹس اسپرٹ سب میرین کار ایک لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی تھی جس میں روجر مور نے فلم کیلئے زیرِ آب مناظر عکس بند کروائے تھے۔لند ن کے علاقے بیٹرسی میں ہونے والی نیلامی میں اس شہرہ آفاق گاڑی کی6لاکھ50ہزار سے 9لاکھ ہزارپاؤنڈ تک میں فروخت ہوجانے کی اُمید ظاہر کی گئی تھی تاہم یہ توقعات سے کم6لاکھ16ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.