10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:46
مزدو ریا ماہر ڈانسر،کام کے دوران موقع ملتے ہی ڈانس کا مزہ
بیجنگ…کچھ لوگ اپنے فرائض کی انجام دہی ایسے کرتے ہیں جیسے سر سے بلا ٹال رہے ہوں لیکن کچھ ایسے بھی زندہ دل لوگ ہیں جو کام میں تفریح ڈھونڈ کر اپنا جی بہلا لیتے ہیں۔ تصویر میں ڈانس کرتا یہ نوجوان چینی مزدور بھی اپنے روزمرہ کے معمول سے اس قدر اُکتا چکا ہے کہ کام سے فارغ ہو کر موقع ملتے ہی ڈانس کرنا شروع کر دیتا ہے۔عمارت کے تعمیراتی کام میں مصروف یہ نوجوان اب غصے میں اتنی مہارت اور پھرتی سے رقص کر رہا ہے یا پھر تفریحاً لیکن اسکی مہارت دیکھ کرداد تو دینی پڑے گی۔