10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:2
نوجوان کا انوکھا شوق، ڈرائیونگ سیٹ پچھلی نشست پر نصب کر دی
دبئی…اگر چلتی گاڑی میں آپ کو ڈرائیونگ سیٹ کوئی شخص بیٹھا نظر نہ آئے تو یہ کسی بھوت کا کچھ کِیا دھرانہیں بلکہ اس جیسے کسی سر پھرے کا کمال بھی ہو سکتا ہے جس نے ڈرائیونگ سیٹ گاڑی کی پچھلی نشست پر نصب کر دی ہے۔دبئی سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کے جی میں نہ جانے کیا سمائی کہ گاڑی میں موجود اسٹیرنگ ، گیئر، بریکس، کلچ اور اسپیڈ میٹر سب پچھلی سیٹ پر نصب کر دیا ۔گاڑی کے اندر ہونیو الی یہ تمام تبدیلیاں اس قدر مہارت سے عمل میں لائی گئی ہیں کہ دیکھ کر یوں گمان ہوتا ہے جیسے کمپنی نے اسے تیار ہی اس انوکھے انداز میں کیا ہو۔ کیوں ہے نایہ گاڑی ذرا ہٹ کے۔