تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:2

بگوٹامیں انوکھی میراتھون، قوس و قزح کے رنگوں کی بہار

بگوٹا…اب زندگی کی مشکلات ،پریشانیوں اور تناؤ سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے دوڑ لگائیں،جی بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھلاتے ہوئے 5ہزارمیل کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔گذشتہ دنوں کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں اس دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے ہزاروں شرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء راستے بھرمیں ایک دوسرے پر قوس و قزح کے مختلف رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.