10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:2
خلا ئی سفر کا خواب تعبیر کے قریب ، دوسری آزما ئشی پر واز کامیاب
نیو میکسکو…خلاء کی سیر کرنا کسی بھی انسان کا خواب ہو سکتا ہے جو اب جلد ہی تعبیر کا روپ دھا رنے والا ہے ۔امریکی ائیر لا ئن نے خلا ئی سیا حت کے لیے تیار کیے جانے والے کمر شل خلا ئی جہا زکی آزما ئشی پر واز کادوسرا کا میا ب تجر بہ کر لیا ہے ۔ لاس اینجلس کے صحرائے موجیو میں کی جا نے والی اس کامیا ب آزمائشی پرواز کے دور ان اسپیس شپ ٹو نا می جیٹ طیا رہ زمین کے مدار سے نکلنے کے بعد بھی مکمل طور پر محفوظ رہا اور 69 ہزارفٹ کی بلند ی تک کا سفرکامیابی سے طے کر لیا۔خلائی سیاحت کیلئے کمرشل پروازوں کا باقاعدہ آ غاز اگلے سال سے امریکی ریاست نیومیکسیکو میں اٹھا رہ سو ایکڑ پر قائم کر دہ خصو صی اسپیس پور ٹ سے کیا جا ئیگا۔واضح رہے کہ خلاء تک جانے اور واپس آنے کے سفر پر2لاکھ50ہزار ڈالر سے زائد کی لاگت آئیگی تاہم اسکے باوجود اب تک کئی شوبز شخصیات سمیت 600سے زائد مہم جو افراد اپنے ٹکٹس پیشگی خرید چکے ہیں۔