10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:29
ہا نگ کا نگ میں گھڑیوں کی سب بڑی عالمی نما ئش
ہانگ کانگ…ہانگ کانگ میں گھڑ یو ں کی سب سے بڑی عالمی نما ئش اختتام پذیر ہوگئی۔نمائش میں دنیا بھر کے گھڑی سازوں نے اپنی خوبصورت اور بیش قیمت شا ہکار گھڑیاں نمائش کیلئے پیش کیں۔5روز تک ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں جاری رہنے والے 32ویں ہانگ کانگ واچ اینڈ کلاک فےئر میں 18ممالک سے کم وبیش750نمائش کنندگان نے شرکت کی ۔ اس نما ئش میں ہیرے جواہر ات سے سجی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیش قیمت گھڑیا ں نما ئش کیلئے پیش کی گئیں جن میں سے بعض کی قیمت ایک کر وڑڈالر تک بھی ہے۔گھڑیوں کی آرٹسٹک بناوٹ،اسٹائل اورڈیزائن سے لے کران کے قیمتی پرزوں کی خریدو فروخت تک سب اپنے اندر سمیٹے اس نمائش کو دیکھنے کم وبیش19ہزارخریداروں نے اس واچ فےئر کا رُخ کیا۔