12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:17
سپر مین کی75ویں سالگرہ کی خوشی میں7 اعزازی سکے جاری
لندن… این جی ٹی…برطانوی رائل منٹ کی کینیڈین شاخ کینیڈین رائل منٹ نے دنیا کے پسندیدہ ترین سپر ہیرو سپر مین کی75ویں سالگرہ کی مناسبت سے7 اعزازی سکے جاری کردیے ہیں۔ٹورنٹو میں ہونے والی سکوں کی تقریبِ رونمائی میں ساتوں سکوں کے بڑے سائز کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے جن میں 75سالوں میں سپر مین کے بدلتے انداز و اطوار کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ان سکوں میں 14قیراط خالص سونے کا 75ڈالر کا سکہ750ڈالر،جبکہ دیگر10،15اور20ڈالر والے چھ چاندی کے سکے29اعشاریہ75ڈالر سے129اعشاریہ75کینیڈین ڈالر کی قیمتِ فروخت کیساتھ پیش کیے گئے ہیں جن پر سپر مین کامک کے سرورقِ اور سپرمین سیریز کے پوسٹر کی تصاویر کنندہ کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ یادگاری سکے 2ہزار کی محدود تعداد میں رائل منٹ کی مخصوص دکانوں اور آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیے گئے ہیں۔