12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:10
ویلز میں کلف ڈائیونگ ورلڈ چمپئن شپ کے چھٹے راؤنڈ کے انعقادکی تیاریاں مکمل
لندن… این جی ٹی…برطانوی علاقے ویلز میں کلف ڈائیونگ ورلڈ چمپئن شپ کے چھٹے راؤنڈ کے انعقادکی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جس میں اگلے ہفتے دنیا بھر سے یہاں پہنچنے والے 14 ماہر ڈائیورزحصہ لیں گے۔بلند چٹا ن سے چھلا نگ لگا نے کے اس خطر نا ک مقابلے میں ڈا ئیور ز نوّے (90) فٹ اونچے پلیٹ فارم سے تیزبہتے پا نی میں چھلانگیں لگا کراپنی بہادری اور مہا رت کا مظا ہر ہ کرینگے۔ یہ مقابلہ چٹا نو ں سے چھلا نگ لگا نے کے مقابلو ں کی عالمی سیریزکاچھٹاراؤنڈ ہوگا جہاں ماہر کلف ڈائیورز کے شاندار کرتب دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد اپنی کشتیوں کے ہمراہ پانی میں اور سمندر کنارے جمع نظر آئینگے۔