12 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:46
لاس اینجلس میں 1880 کے قدیم سونے کے سکوں کی نیلامی
لاس اینجلس…امریکی ریاست لاس اینجلس میں 1880 کے قدیم سونے کے سکے نیلامی کیلیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ 23 ستمبر کو لاس اینجلس میں ہونے والی نیلامی میں 1880 کے 27 قدیم سونے کے سکے پیش کیے جائیں گے، ان سکوں میں انیسویں صدی کا اسٹیلا بھی موجود ہے جس کی قیمت ماضی میں کبھی چار ڈالر کے برابر تھی، انیسویں صدی کا اسٹیلا اکیسویں صدی میں آٹھ ملین ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔